: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
مالی،23مارچ(ایجنسی) جنگجوؤں نے افریقی ملک مالی کے دارالحکومت میں واقع ایک ہوٹل کو دوبارہ نشانہ بنایا ہے۔ چار مسلح افراد نے اس وقت ہوٹل پر دھاوا بول دیا، جب وہاں یورپی یونین کا فوجی تربیتی مشن جاری
تھا۔ یورپی یونین کا تربیتی مشن مالی کی فوج کو ملکی عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی گارڈز نے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ انیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔